پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل ایک سڑتی ہوئی لاش ہے، محمود احمدی نژاد

جمعہ 9-مئی-2008

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اسرائیل کی 60 ویں سالگرہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک بدبو دار اور سڑتی ہوئی لاش ہے۔
 یہ بات انہوں نے ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا ہے کہ یہودی ریاست کے قیام کی سالگرہ ایک ڈھونگ ہے اور ایران کبھی بھی یہودی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی 60 ویں سالگرہکے موقع پر وہ اس سڑتی ہوئی لاش میں جان ڈال کر اسے زندہ کردینگے وہ ایک بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔
 انہوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین ہونے والی جھڑپ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ لبنانیوں سے شکست کے بعد اسرائیل اپنے اختتام کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی