پنج شنبه 01/می/2025

ایہود اولمرٹ پر رشوت لینے کا الزام، کبھی رشوت نہیں

جمعہ 9-مئی-2008

اسرائیلی و زیراعظم ایہود المرٹ پرایک امریکی شہری سے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر الزام ثابت ہوگیا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ مقبو ضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کے وکیل نے تمام معاملات طے کئے تھے اور انہوں نے کبھی رشوت نہیں لی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر الزام ثابت ہو گیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے ۔اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 1999 سے 2003 کے دوران ایک امریکی شہری ٹالن اسکائی سے ہزاروں ڈالر رشوت لی تھی جبکہ المرٹ کا کہنا ہے کہ ٹالن اسکائی نے یہ رقم ان کو مئیر کے انتخابات کے لیے مہم چلانے کے لیے دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی