اسرائیلی سرمایہ کاروں کی جانب سے اردن میں سیمنٹ سازی کی فیکٹریاں قائم کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے- اردن میں اسلامک گروپ کے پارلیمانی سربراہ اور رکن پارلیمنٹ منصور احمد نے وزیر اعظم نادر ذھبی کو لکھے گئے ایک خط میں انکشاف کیا ہے کہ عمان کے جنوب میں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر اسرائیلی سرمایہ کار سیمنٹ کے کارخانے لگا رہے ہیں-
خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سرمایہ کاروں کی ملک میں موجودگی اور آبادی کے قریب سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام سے ماحولیاتی آلودگی میں بڑے پیمانے سے اضافہ ہو سکتا ہے- منصور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تحقیقات کر کے وہاں فیکٹریوں کے قیام کو روکے- اگر ایسا نہ کیا گیا تو اہل علاقہ ماحولیاتی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں-