اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مجاہدین کی جانب سے کسی بھی حملے کی توقع رکھیں- القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملے ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے- یہ حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے- اسرائیل جنگ بندی میں غیر سنجیدہ ہے وہ غزہ اور مغربی کنارے پر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے- بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے-
اسرائیل کا جارحانہ پروگرام ہے اور سیاسی پروگرام ہے- وہ اپنے سیاسی اور جارحانہ پروگراموں پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے- اسرائیل کی جارحیت فلسطینی مزاحمت کاروں کے جواب میں نہیں ہے بلکہ وہ ایک پروگرام کے تحت جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے-
مصری علاقے سیناء میں حماس کے عسکری تربیتی کیمپوں کے قیام کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں کا مقصد مصر اور فلسطینی عوام کے تعلقات خراب کرنا ہیں-