پنج شنبه 01/می/2025

مصری انٹیلی جنس چیف تل ابیب پہنچ گئے

پیر 12-مئی-2008

مصری خفیہ ادارے کے سربراہ بریگیڈئیر عمر سلمان آج فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرانے کے لیے تل ابیب پہنچ گئے-
 ان کے دورے کا مقصد حماس اور دیگر فلسطینی جماعتوں کی جانب سے اسرائیل سے جنگ بندی کی پیشکش پر غور خوض کرنا ہے- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق عمر سلمان جنگ بندی کی تجاویز کے ساتھ تل ابیب آئے ہیں- اسرائیلی حکام ان کی آراء بھی سنیں گے اور مجاہدین کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جائے گا-
 ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے ایک ایسی تنظیم جو اس کی تباہی کے مقاصد رکھتی ہے سے جنگ بندی ایک مشکل فیصلہ ہوگا- دوسری جانب سابق وزیر دفاع شاؤل موفاز نے کہا کہ حکومت کو حماس سے جنگ بندی کے بجائے طاقت سے سمجھانا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی