ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک موقع ملتے ہی اسرائیل کی جعلی ریاست کو نیست و نابود کردیں گے جو پہلے ہی موت کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر کا یہ سخت بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جارج بش یہودی ریاست کے قیام کی ساٹھ سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے اسرائیل پہنچے ہیں ۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل جعل سازی کے ذریعے قائم کی گئی ریاست ہے اور اسے یہ بات جان لینی چاہیئے کہ خطے کے ممالک اُس سے نفرت کرتے ہیں ۔ اگر تھوڑا سا بھی موقع ملا تو یہ ممالک اسرائیل کا وجود جڑ سے ختم کردیں گے ۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ یہودی ریاست موت کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ منانا ایسے ہی ہے جیسے کسی مردہ شخص کی سالگرہ منائی جائے