چهارشنبه 30/آوریل/2025

’’فلسطینی راکٹ حملوں سے پندرہ فیصد یہودی اسرائیل چھوڑ گئے‘‘

جمعہ 16-مئی-2008

غزہ کے نواح میں قائم یہودی کالونی سدیروٹ کے چیئر مین بلدیہ نے انکشاف کیا ہے کہ مجاہدین کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کالونی کے پندرہ فیصد شہری اسرائیل چھوڑ کر جا چکے ہیں- ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدیروٹ کی حالت زار اعلی حکام کی نظر میں ہے تاہم اس کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی-
کئی بار وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو مجاہدین کے راکٹ حملوں کے خطرات سے  آگاہ کیا گیا تاہم اولمرٹ ہر بار زبانی تسلی اور کچھ نہ کر سکے- اب صورت حال یہ ہے کہ کالونی کی بڑی تعداد نقل مکانی کے لیے تیار بیٹھی ہے اوربہت سے خاندان شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں-دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے بھی سدیروٹ کالونی سے یہودی خاندانوں کی ترک مکانی پر تشویش کااظہار کیا ہے-
 تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجاہدین کی طرف سے راکٹ حملوں سے ہونے والے نقصان کا انہیں ادارک ہے، تاہم وہ فوری طور پر کوئی اٹھانے سے قاصر ہیں-

مختصر لنک:

کاپی