پنج شنبه 01/می/2025

حماس سے روابط کا فرانسیسی اعتراف اسرائیل اور امریکہ کے منہ پر تماچہ ہے

بدھ 21-مئی-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فرانس کی جانب سے حماس سے روابط کے اعتراف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرس کی جانب سے حماس سے روابط کا اعتراف اسرائیل اور امریکہ سمیت حماس مخالف ممالک کے منہ پر تماچہ ہے-
غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مشیر مصری نے کہا کہ فرانس نے یہ اعتراف کر کے ثابت کردیا ہے کہ یورپ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے حماس کو نہ صرف اہمیت دے رہا ہے بلکہ عالمی طاقتوں پر واضح کردیا ہے کہ حماس کے بغیر کوئی بھی لائحہ عمل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا-
 انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ روابط موجود رہے ہیں- فرانس کا مؤقف فلسطین خصوصاً حماس بارے عالمی پالیسی میں تبدیلی میں مدد ہوگی-

مختصر لنک:

کاپی