پنج شنبه 01/می/2025

قابض اسرائیلی افواج نے عدالت کا حکم ماننے سے انکار کردیا

ہفتہ 24-مئی-2008

قابض اسرائیلی افواج نے اعلی عدالت کے فیصلے کے باوجود بلعین میں متنازعہ باڑ ختم کرنے سے انکار کردیا – اسرائیلی عدالت بلعین میں قائم متنازعہ باڑ کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم صادر کیاتھا-
 اسرائیلی وزارت دفاع کے ترجمان شلومو درور کے مطابق دیوار کی تبدیلی کے لیے بجٹ نہیں ہے- دیوار کی تبدیلی کا منصوبہ 2009ء کے بجٹ میں شامل ہے – واضح رہے کہ اسرائیلی عدالت نے ستمبر2007ء میں بلعین کی متنازعہ باڑ کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا تھا- باڑ کی لمبائی 17کلومیٹر ہے –

مختصر لنک:

کاپی