صرف 6فیصد اسرائیلی وزیراعظم ایہو د اولمرٹ کی حکومت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں – تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت نے ‘‘داحاف’’ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے سروے کیا ہے – سروے کے نتائج کے مطابق 2 تہائی اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ شام سے مذاکرات کا ایہو داولمرٹ کو حق نہیں ہے –
سروے میں 500افراد کو شامل کیاگیاتھا- سروے میں شامل 50فیصد افراد شام کی گولان کی پہاڑیوں سے مکمل طور پر یا جزوی طور پر انخلا کے مخالف ہیں- اس سوال کے جواب میں کہ کیا شام سے مکمل قیام امن کے لیے گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل کو دستبردار ہونا چاہیے تو 19فیصد کا جواب تھاکہ اسرائیل کو گولان کی پہاڑیوں سے دستبردار ہوناچاہیے-
29فیصد افراد کے مطابق اسرائیل کو جزوی انخلاء کرنا چاہیے جبکہ 52فیصد افراد نے جولائی کی پہاڑیوں سے دستبرداری کی مخالفت کی ہے-