غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے یورپی مہم نے اسرائیلی قابض انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانوں کے قتل عام کی مرتکب ہو رہے ہیں، انہوں نے غزہ کی پٹی محاصرے کو ’’جدید تاریخ کی بدترین بندش ‘‘قرار دیا –
مہم کے ترجمان عرفات مضی نے کہاکہ اسرائیلی مہم اور غزہ کی پٹی کی بندش نے غزہ کی پٹی پر منفی ثرات مرتب کئے ہیں- اس کے بچوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں- غزہ کے ہسپتالوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہی گئی ہے، ادویات ختم ہوچکی ہیں اور مشینری ناکارہ ہوچکی ہے- انہوں نے فلسطینی کو ایک اور‘‘نکبہ’’ قراردیا- انہوں نے کہاکہ 171بیمار فلسطینی ادویات نہ ملنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں-

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رفح کراسنگ کھولی جائے – غزہ میں قائم محاصرہ مخالف عوامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمال الحذری نے کہاکہ 640فلسطینی بچے ستمبر2000ء سے جاں بحق ہوچکے ہیں- انہوں نے کہاکہ 344فلسطینی بچے اسرائیلی جیلوں میں ہیں-