پنج شنبه 01/می/2025

سری لنکا میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

اتوار 1-جون-2008

سری لنکا میں فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے-

مظاہروں کا اہتمام سری لنکا فلسطین یکجہتی کونسل کے دعوت پر کیا گیا- کولمبو میں ہونے والے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی- مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پراسرائیل امریکہ مردہ باد، اسرائیلی آمدد نا منظور،صہیونی امریکی گٹھ جوڑ شیطانوں کا اتحاد جیسے نعرے درج تھے-

اس موقع پر سری لنکافلسطین یکجہتی کونسل کے سربراہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مدد پرامریکی حکام کو تنقید کانشانہ بنایا-انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی توجہ غزہ میں مسلط معاشی ناکہ بندی کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری طور پر امدادی کاموں کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی