سٹیفن والٹ نے قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے باراک اوبامہ کے امریکہ کے صدر بننے کی صورت میں امریکہ اسرائیل تعلقات میں کسی قسم کا فرق پڑنے کو بعید ازامکان قرار دیا – انہوں نے مزید کہاکہ تمام امریکی صدوراسرائیل کی یہودی آبادکاری پر تنقید کرتے ہیں- لیکن آج تک کسی نے یہودی آبادکاری روکنے کے لیے اسرائیل پرکبھی دباؤ نہیں ڈالا-
اسرائیلی ریاست کی غیر مشروط اور لا محدود امریکی امداد کی ذمہ دار صہیونی لابی ہے کیونکہ کوئی بھی صدر اسرائیل پر دبائو کی سیاسی قیمت برداشت نہیں کرنا چاہتا- اسٹیفن نے کہاکہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ جو ازباقی نہیں رہا کہ اسرائیل امریکہ کے لیے اسٹریٹجیکل سود مند ہے- اسرائیل کو جمہوری ملک قرار دے کر امداد کا جواز بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ بہت سی جمہوریتوں کو اسی طرح کی امریکی مدد حاصل نہیں ہے –
