پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ نے مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی باقیات واپس کردیں

پیر 2-جون-2008

اسرائیل نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جاسوس کو رہا کردیا ہے- جواب میں حزب اللہ نے 2006ء میں لبنان جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی باقیات واپس کردی ہیں- اسرائیلی حکام نے باقیات ملنے کی تصدیق کردی ہے-
 
ان کا کہنا ہے کہ تابوت میں موجود باقیات کا معائنہ کروایا جائے گا کہ یہ اسرائیلی فوجیوں کی ہیں یا نہیں- اس سے پہلے اسرائیل نے حزب اللہ کے جاسوس نصر کو رہا کردیا- نسیم نصر چھ سال سے اسرائیل کے قید میں تھا جسے لبنانی تنظیم حزب اللہ کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا-

مختصر لنک:

کاپی