پنج شنبه 01/می/2025

یورپی یونین کے اراکین پارلیمان کا وعدہ :محاصرہ ختم کرانے کے لیے مہم

منگل 3-جون-2008

یورپین پارلیمنٹ کی نائب سربراہ لوئز امور گنتنی کی قیادت میں یورپین پارلیمانی وفد کا کہناہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہاہے اس کے حوالے سے بیداری کی ایک مہم شروع کی جائے گی تاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے کا خاتمہ کیاجاسکے اور اہل فلسطین پر جو پابندیاں عائد ہیں وہ ختم کی جاسکیں-

  اسرائیلی ناکہ بندی کے غزہ کی پٹی پر تباہ کن اثرات کا براہ راست مشاہدہ کرنے کے بعد یورپین وفد نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے عائد حصار بندی مکمل طور پر غیر منصفانہ ہے – علاوہ ازیں امریکہ کے سابق سفیر جورڈن رچرڈ وسیس جو غزہ کے دورے پر  ئے ہوئے ہیں نے غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے-
 
انہوں نے کہاکہ امریکی لوگ فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی چاہتے ہیں اور میرا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے- غزہ میں وزیر صحت ڈاکٹر باسم نعیم کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اہل غزہ کے حالات کے بارے میں امریکی انتظامیہ کو آگاہ کریں گے ، ڈاکٹر باسم نعیم نے حصار بندی سے پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بیان کیں –

مختصر لنک:

کاپی