پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل جلد ہی جغرافیائی منظر نامے سے غائب ہو جائے گا: احمدی نژاد

بدھ 4-جون-2008

ایران کے مرحوم روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خمینی کی انیس ویں برسی کے موقع پر غیر ملکی مہمانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ’’آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ ساٹھ برسوں سے جارحیت اور جرائم میں ملوث مجرم اور دہشت گرد صہیونی حکومت اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے اور بہت جلد وہ جغرافیائی مناظر نامے سے غائب ہو جائے گی

‘‘ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی ارنا نے دی ہے- دوسری طرف سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ایران کے قائد اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے بش کو پاگل قرار دیا- انہوں نے کہا کہ ان کی اسلامی جمہوریہ مغربی طاقتوں کے دبائو میں آکر ایٹمی توانائی کے میدان میں اپنی سرگرمیاں نہیں روکے گی- اپنی تلخ نوائی کا رخ امریکہ کی طرف موڑتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ اس ’’شیطانی طاقت‘‘ کے زوال اور تباہی کا دور بھی شروع ہو چکا ہے-
 
سامعین نے اس موقع پر اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے- صدر ایران جو اکثر مغرب کو اپنے لعن طعن کا نشانہ بناتے رہتے ہیں آج روم روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ عالمی غذائی سلامتی پر اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے- امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میک کورمیک نے بھی ایرانی صدر کی اسرائیل سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے- دو ماہ قبل اپریل میں ایک ایرانی فوجی کمانڈو نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو جوائی کارروائی کے ذریعے اسے نیست و نابود کردیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی