پنج شنبه 01/می/2025

سابق برطانوی وزیر کا حکومت سے حماس سے مذاکرات کا مطالبہ

ہفتہ 7-جون-2008

برطانوی پارلیمنٹ میں سابق وزیر پیٹر ھین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلا تاخیر اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)سے مذاکرات شروع کرے-

برطانوی اخبار’’گارڈین‘ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس، اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور امریکہ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کے منصوبے کے بر عکس حکومت کو حماس سے مذاکرات شروع کرنا ہوں گے- انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ ہر ایک کے لیے کھلا رکھنا چاہیے، کیونکہ خون خرابے اور جنگ کے ذریعے حاصل ہونے والے مقاصد دیر پاثابت نہیں ہوتے-
 
پیٹر ھین نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے کئی مواقع ضائع کر دیے گئے – کئی بار عالمی برادری کو مشرق وسطی کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع ملا لیکن عالمی برادری نے بعض سے بات چیت اور بعض سے جنگ کی حکمت عملی اختیار کی، جس سے بہتر کے بجائے مزید ابتری پھیلتی رہی-

مختصر لنک:

کاپی