پنج شنبه 01/می/2025

الجزائر کی جانب سے ایندھن کی فراہمی کی یقین دہانی

اتوار 8-جون-2008

الجزائر کی حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غزہ شہر میں موجود فلسطینی شہریوں کے مسائل میں کمی لانے کے لیے دو برس تک ایندھن کی فراہمی کے لیے تیار ہیں-
 
یہ بات چیت فلسطینی اتھارٹی کے نگران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور الجزائر کے وزیر عبدالعزیز بالخادم کے درمیان ٹیلی فون پرہوئی- ان کوششوں کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کے باہمی مذاکرات کے درمیان عربوں کا تعاون شامل رہے- اسماعیل ھنیہ نے قبل ازیں شام کے صدر بشار الاسد سے بھی فون پر بات کی کہ جو عرب کانفرنس کے موجودہ سربراہ ہیں- انہوں نے کہاکہ جب تک فلسطینیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوجاتا، اس وقت تک عربوں کو بھرپور تعاون کرناچاہیے-

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ اطلاع کے مطابق، مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عمر سلیمان کو وزیراعظم ھنیہ کی جانب سے فون موصول ہوا اور فلسطینیوں کے درمیان قومی مذاکرات کے حوالے سے اس پر بات ہوئی ،علاوہ ازیں رفح راہداری اور معاہدہ امن پر بھی بات چیت ہوئی-

مختصر لنک:

کاپی