پنج شنبه 01/می/2025

لندن میں پرتشدد مظاہرہ

اتوار 8-جون-2008

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز سینکڑوں شہریوں نے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والی فیکٹری ’’ایدو‘‘ کو بند کرنے کے لیے پرتشدد مظاہرہ کیا- مظاہرے کی کال ’’ایدو کا صفایا‘‘ نامی گروپ نے دی تھی-

مظاہرین کے مطابق ایدو فیکٹری غزہ کے فلسطینیوں پر بمباری کے لیے اسرائیلی طیاروں کو اسلحہ کا ذخیرہ مہیا کرتی ہے- مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے شہر سے ایسی فیکٹری کا خاتمہ کیا جائے جو فلسطینی شہریوں پر بمباری کے لیے اسرائیلی طیاروں کو اسلحہ فراہم کرتی ہے-

مظاہرین فیکٹری کے اندر داخل ہوگئے جس کے باعث پولیس سے ان کی جھڑپیں ہوئیں- جھڑپوں میں چار مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ آٹھ مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا- ’’ایدو کا صفایا‘‘ گروپ کے ایک سرگرم رکن برتیت سوھن نے جزیرہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی شہر میں ایسی فیکٹری کے وجود کو مسترد کرتے ہیں-
 
جو شہریوں پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتی ہے- مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے قمیض پہن رکھی تھی جس پر عربی اور انگلش میں درج تھا ’’فلسطین کی آزادی‘‘ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مظاہرے میں صرف ایدو فیکٹری کے خلاف احتجاج کے لیے ہی شریک نہیں ہے بلکہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی