اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ امریکی قیادت سے ملاقاتوں میں سیکورٹی پلان پیش کیا ہے- جس کا مقصد یہودی آبادیوں کو غزہ سے لاحق خطرات سے نمٹنا ہے-
وزیر اعظم کے دفتر کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو 100 روزہ سیکورٹی پلان کا نام دیا گیا ہے- جس کا مقصد جنوبی یہودی آبادیوں میں امن کی بحالی ہے- یہ منصوبہ چند ماہ قبل اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف نے تیار کر کے ایہود اولمرٹ کو پیش کیا تھا جو بش سے منظوری حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن اپنے ساتھ لے گئے-
ذرائع کے مطابق مختلف فوجی یونٹوں نے مذکور سیکورٹی پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی مشقیں کی ہیں- جس کا مقصد اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا خاتمہ ہے-