اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگر عسکری گروپوں کے خلاف محض زبانی کلامی دعوئوں نے اسرائیلی عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے-
اسرائیلی ریڈیو کے ایک پروگرام میں شریک مسلمان حکومت کے ان دعوئوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرکاء اس وقت حکومت کے خلاف آگ بگولا ہوگئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا اسرائیل غزہ پر حملہ کرے گا؟ اس سوال پر تجزیہ کرتے ہوئے شرکاء نے حکومت کو عوام پر دھوکہ دہی اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام عائد کیا-
پروگرام میں اسرائیل کے سیاسی اور عسکری ماہرین نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات کی سیاست سے باز رہے اور اگر مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی تو کھل کر اپنی پالیسی واضح کرے-
حکومت کے اس دوغلے رویے سے عام شہریوں میں نہ صرف حکومت سے اعتماد اٹھ رہا ہے بلکہ اس سے مزاحمت کاروں کے حوصلے بھی بلند ہو رہے ہیں- پروگرام میں عام شہریوں کی آراء پر مشتمل ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں شہری اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے تھے-