غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت اور مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی سے علیحدہ علیحدہ اسلوب سے معاملات کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت قانون سازی کررہی ہے-
فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی نظر میں اعتدال پسند ہے جبکہ حماس حکومت کو وہ انتہاء پسند اور دہشت گرد ریاست قرار دیتا ہے- واضح رہے کہ غزہ میں حماس کا کنٹرول ہے جبکہ مغربی کنارے میں محمود عباس کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی ہے-

دونوں حصوں کے لیے علیحدہ قانون سازی سے اسرائیل کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات جاری رکھنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی- ذرائع کے مطابق نئے اسرائیلی قانون سازی کا مقصد غزہ پر حصار بندی جاری رکھنا ہے- اسرائیلی حکومت مزاحمت کے خاتمے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے جیسے تمام مطالبوں پر عمل کرانے تک غزہ کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنا چاہتی ہے-