پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کے ساتھ یونین کے قیام کی تجویز پر غور ہو گا

منگل 10-جون-2008

بحرمتوسطہ کی عرب ریاستوں کے رہنماؤں کا اجلاس سترہ جون کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہو رہا ہے جس میں اگلے ماہ بحر متوسطہ کے ملکوں کی یونین کے قیام کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی جائے گی-

لیبیا کے حکام کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد بھی اس منی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں نئی یونین میں اسرائیل کے کردار کے حوالے سے غور کیا جائے گا-بعض عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ یونین میں شمولیت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں-

ایک عرب سفارتکار کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں اور شام کو امن مذاکرات میں چند رعایتیں دئیے بغیر ہی یونین میں شامل ہو جائے گا- بحر متوسطہ کی عرب ریاستوں کے قیام کی تجویز فرانس نے پیش کی تھی جس کا مقصد یورپی یونین کے جنوبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اورتجارت اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانا ہے-

 

مختصر لنک:

کاپی