جمعه 02/می/2025

جنین میں رواں سال اسرائیلی دہشت گردی میں 27 فلسطینی شہید

جمعرات 30-جون-2022

رواں سال کے آغازسے جون 2022 کے آخر تک فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

فروری کے مہینے کےدوران 17 سالہ محمد اکرمابو صلاح لیامون میں 14 فروری کو قابض فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

مارچ میں مزیدپانچ فلسطینی 23 سالہ عبداللہ احمدالحصری ،19 سالہ شادی خالد نجم ،27 سالہ دیا احمد حمارشہ،17سالہ اسناد محمد ابو عطیہ اور 23 سالہ یزید ندل سعدیشہید ہوئے۔

اپریل کے مہینے میںشہر جنین میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 11 شہید ہوئے جن میں 24سالہ خلیل محمد طوالبہ،30 سالہ صائب تیسیر عباھرہ 29 سالہ رعد فتحی خازم،23سالہ احمد ناصر السعدی ،17سالہ محمد حسین زکارنہ،29 سالہ شاس فواد کممجی، مصطفیٰ فیصل ابو الرب،31 سالہ، شوکتکمال عابد،18 سالہ لڑکی حنانمحمود خضور،18 سالہ لطفی ابراہیم اللبدی، بیس سالہ احمد محمد مسعد کو شہید کیا گیا۔

مئی میں اسرائیلیفوج کی دہشت گردی میں جنین میں 43سالہ داؤد محمد الزبیدی اور 17 سالہ امجد ولیدفاید نے جام شہادت نوش کیا۔

جون میں شہر جنین میں چھ فلسطینیوں کو شہید کیاگیا۔ جون میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں لال عواد قبھا، سمیع جمال عمارنہ، براءکمال الحلوح، یوسف ناصر صلاح ،لیث صلاح ابو سرور اور محمد مہر مری شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی