اردنی عدالت نے تین شہریوں کو اسرائیلی سفیرپر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے لیے فنڈز اور اسلحہ تیار کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں تین افراد کو پندرہ پندرہ سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے-ملزمان ایمن ناجی، احمد محمد اور احمد محمد ابو نیاب کو پانچ ماہ قبل اردن کے دارلحکومت سے گرفتار کیا گیا تھا-
عدالت نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے پر ماضی میں ہونے والے ایک حملے میں بھی ملوث ہیں ، اس کے علاوہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف پر حملے کی بھی ناکام کوشش کی گئی تھی-
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ترکی، شام، لبنان اور مصر کی مزاحمتی تنظیموں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے- عدالت نے قیدیوں کی ضمانت کے لیے حماس اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستیں مسترد کرد ی گئی ہیں-