اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مطابق اسرائیلی ذیلی کابینہ نے جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے- نیز تجویز دی ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کو حملے کا سبب بنایا جائے-
عبرانی ریڈیو کے مطابق ذیلی کابینہ نے اپنی ہفتہ وار میٹنگ میں اسرائیلی وزارت جنگ سے اپیل کی ہے کہ اگر مصری حکومت کی جانب سے حماس کے ساتھ قیام امن کا معاہدہ حتمی شکل اختیار نہ کرسکے-غزہ کی پٹی کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کی جائے –
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کی دھمکیاں اسرائیل امریکہ کے اشارے پر دے رہا ہے- سنگین صورتحال کے پیش نظر حماس نے مصر سے اپیل کی ہے کہ مذاکرات کے بارے میں وہ اپنا مؤقف واضح طور پر سامنے لے کر آئے-
اسرائیلی روزنامے ’’معاریف‘‘ نے اسرائیل کی ذیلی کابینہ کے حوالے سے یہ خبر جاری کی تھی کہ مصری حکومت کی جانب سے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات حتمی شکل اختیار نہ کریں تو غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کردی جائے-