چهارشنبه 30/آوریل/2025

اولمرٹ حماس سے جنگ بندی کامعاہدہ طے نہ پانے کے ذمہ دار ہیں

ہفتہ 14-جون-2008

اسرائیلی وزیردفاع اور حکومتی اتحادی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ ایہود باراک نے وزیراعظم ایہود والمرٹ کی سربراہی میں کادیما پارٹی کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)سے جنگ بندی نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے-
 
انہوں نے کہاکہ ایہود اولمرٹ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کرسکے – اگر وہ کادیما پارٹی کے لیے ابتدائی الیکشن کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرتے تو حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پاجاتا – ایہو د باراک نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت حماس‘ شام ‘ لبنان ‘ ایران یا امریکہ کے سامنے فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی-

اسرائیلی سیکورٹی کونسل میں جو بھی فیصلے کئے جاتے ہیں وہ صرف ایہود اولمرٹ کی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں – دوسری ایہوداولمرٹ کی کادیما پارٹی کے ارکان نے ایہود بارک کے بین پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے اسے بے ہودہ قرار دیا ہے – واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ ‘نساحی‘ ھنیفی اور ایلے افلاطو کے مطالبے پر اپنی پارٹی کادیما میں ابتدائی انتخابات کے قبل از وقت اعلان کی منظوری دی ہے –

مختصر لنک:

کاپی