پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگا: تسیبی

اتوار 15-جون-2008

اسرائیلی وزیر خارجہ تسیبی لیفنی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی موجودگی میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اسرائیل دشمن جماعتوں کے ہوتے ہوئے خود مختار فلسطینی ریاست اسرائیل کے سر پر لٹکتی ہوئی تلوار ہوگی اور اسرائیل کو ہر وقت اس سے خطرہ لاحق رہے گا-
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے مندوب برائے مشرق وسطی جنرل جیمز سے تل ابیب میں ملاقات کے دوران کیا- اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی سرحدی راہداری پر غیر ملکی افواج کی تعیناتی اور حماس جیسی تنظیموں کو مکمل طور پر لگام ڈال کر رکھی جاسکتی ہے- انہوں نے کہا کہ شدت پسند فلسطینیوں کی موجودگی میں آزاد ریاست کا قیام خطے میں امریکی مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی