عرب لیگ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے جاری یہودی آبادکاری کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے-
یہ فیصلہ قاہرہ میں عرب لیگ کے مستقل نمائندوں کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا- اجلاس میں اقوام متحدہ میں عرب گروپ کو اسلامی کانفرنس غیر جانبدارانہ ممالک کی تحریک دیگر علاقائی تنظیموں سے رابطے کا کہاگیاہے – عرب سفراء نے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے قرار داد کو ویٹو کئے جانے کے امکان کے باوجو د قرار داد کامسودہ تیار کرلیا گیاہے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ارکان سے مشورہ کرکے قرار داد پیش کرنے کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا-

عرب لیگ کا اجلاس جیوتی کی سربراہی میں ہوا اور اس میں جنرل سیکرٹری عمرو موسی نے بھی شرکت کی- انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری کے عمل کی مذمت کی اور اسے جنیوا معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا –