مصر نے زہریلے فاضل مواد سے لدا ایک اسرائیلی ٹرک اپنی سرزمین میں خالی کرنے سے روک دیا – مصر اور اسرائیل کی سرحد پر مصری علاقے میں ماضی میں بھی اسرائیلی ٹرک فاضل مواد پھینکتے رہے ہیں-
تاہم مصر نے اب اسرائیلی ٹرک کو خالی ہونے سے روک دیا – مصری حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک زہریلا فاضل مادہ تھا جس سے ماحولیاتی آلودگی پر بڑے پیمانے پر تابکاری پھیلنے کا اندیشہ ہے – عربی اخبار شرق الاوسط کی رپورٹ کیمطابق ٹرک میں بتیس ٹن تابکاری مواد لوڈ کیاگیا ہے-