پنج شنبه 01/می/2025

عرب ممالک کی بحرروم کے اتحاد میں اسرائیل کی رکنیت کی مخالفت

منگل 17-جون-2008

عرب مالک نے بحر روم کے ممالک کے اتحاد میں اسرائیل کو شریک کرنے کی مخالفت کی ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز ‘‘ کے مطابق بحرروم کے ساحلوں پر واقع عرب ممالک اوریورپی ممالک کے رہنما آئندہ ماہ بحرروم میں  لودگی کے موضوع پر غور کے لیے  آئندہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمع ہو رہے ہیں –

جس سے ایک نیا اتحاد وجود میں آ  رہا ہے – لیکن نئے اتحاد کی تجویز ابتدا ہی میں اختلافات کا شکار ہوگئی ہے – اسرائیل کی رکنیت کے باعث لبنان اور الجزائر نے اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے- جب کہ لیبیا نے عرب لیگ اور افریقی یونین کے باعث اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے –

مختصر لنک:

کاپی