اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کی صبح فلسطینی ماہی گیروں اور پرندوں کے شکار کی مزدوری کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ یہ حملہ غزہ کے علاقے میں کیا گیا ہے ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقامی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ جوہراددک ٹاون میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ماہی گیروں اور شکاریوں کو علاقہ چھوڑ کر چلے جانے کا انتباہ کیا۔
فوجیوں نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور جال بھی چھین لیے اور اپنی گن بوٹس سے ماہی گیروں کو نشانہ بنایا۔ ماہی گیر غزہ کے شمالی علاقے کے ساحل سے چند ناٹیکل میل کے فاصلے پر واہا میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی قابض مشین گن سے زرعی اراضی پر پر موجود کسانوں اور ان کی فصلوں کو نشانہ بنایا۔ کسانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بھی غزہ میں ہی پیش آئے۔ تاہم اس حملے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔
خوش قسمتی سے اسرائیلی فائرنگ سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ زیر محاصرہ غزہ کے علاقے میں قابض فوجی اس علاقے میں اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے۔ ان واقعات میں فلسطینیوں کے زخمی اور شہید ہونے کے واقعات بھی پیش آجاتے ہیں۔