پنج شنبه 01/می/2025

حماس کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے: اسرائیل

جمعرات 19-جون-2008

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حماس اس وقت تک اس کی دشمن ہے جب تک وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی- اسرائیل کو اپنے دشمن جماعت کے خلاف بالآخر سخت فیصلہ کرنا ہوگا-

اسرائیلی نائب وزیر دفاع فیلنائی نے ریڈیو کے ایک پروگرام میں شہریوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو اب بھی اپنا دشمن سمجھتے ہیں حماس سے کی جانے والی جنگ بندی اس کی مزید مضبوطی کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد اسرائیل کو مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ کرنا ہے-
 
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک خاص حکمت عملی کے تحت حماس اور دیگر مزاحمت کاروں سے نمٹنے کا منصوبہ بنارہا ہے- نائب وزیر دفاع نے کہا کہ القدس کے لیے سینکڑوں یہودیوں نے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں لہذا اس سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہوں گے اور القدس کو بالآخر اسرائل کا دارالحکومت بنانا ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی