پنج شنبه 01/می/2025

’’مجاہدین کے راکٹ حملے سات برسوں میں تئیس ہلاک ،ایک ہزار زخمی ‘‘

جمعہ 20-جون-2008

گزشتہ ایک دہائی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل پر حملوں میں راکٹوں اور میزائلوں کا استعمال شروع کیا، جس سے اب تک بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے-

حال ہی میں اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے 2001 ء سے2007 ء تک مجاہدین کے راکٹ حملوں کی تفصیلات جاری کی ہیں- رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ برسوں میں مجاہدین نے 77151 القسام اور ناصر راکٹ فائر کیے جبکہ2743 ہاون  میزائل استعمال کیے جن سے تئیس یہودی  آباد کار ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے-

رپورٹ کے مطابق یومیہ سات راکٹ فائر کیے جاتے رہے جس سے غزہ کے نواح میں موجود یہودی کالونیوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا- رپورٹ میں کہاگیا ہے مجاہدین اب ’’گراڈ‘‘ نامی میزائل استعمال کر رہے ہیں جس کی رینج بیس کلو میٹر سے زیادہ ہے- مزاحمت کاروں کے مسلسل راکٹوں کے استعمال سے دو لاکھ یہودی  آبادکاروں کی زندگی خطرے سے دو چار ہے- اگر حکومت نے غزہ کے نواح میں موجود کالونیوں میں یہودی  آبادکاروں کا تحفظ نہ کیا تو حالات خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی