پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل اور عرب لیگ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

ہفتہ 21-جون-2008

عرب لیگ اور اسرائیل کے درمیان ایک بار پھر سرد مہری پیدا ہورہی ہے اور فریقین  آپس میں تلخ لب ولہجہ اپنا رہے ہیں-
اسرائیلی اخبار معاریف نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو چکاہے- رپورٹ کے مطابق اردن کے شہر راوی موسی میں منعقدہ عالمی نوبل کانفرنس کے موقع ہر عرب لیگ کے سربراہ عمروموسی نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیل عرب ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کا دعوی کرتاہے لیکن عرب ممالک پر حملے بھی کر رہا ہے-

انہوں نے اپنی تقریر میں صدر کے دعوی کو غیر منطقی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل عرب ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے جبکہ عرب ممالک اس کی پیشکش کو مسترد کر دیتے ہیں- سربراہ عرب لیگ نے اسرائیلی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اب تک عرب ممالک سے کئے گئے معاہدات میں کتنوں پر عمل کیا ہے-

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے وعدہ کیا ہے کہ القدس میں مزید یہودی بستیوں آباد نہیں کرے گالیکن ہمیں بتایا جائے کہ اسرائیل اس پر کس حد تک کاربند ہے- اسرائیل نے نہ صرف القدس کو یہودیانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے بلکہ عربوں سے آباد فلسطینیوں کے گھر مسمار کئے جا رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی