اردن کی دینی سیاسی جماعت اسلامک فرنٹ نے فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو فلسطینی عوام کی کامیابی قرار دیا ہے-
عمان میں فرنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارحیل غرائبہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل جسے اپنی طاقت اور جارحیت پر بڑا ناز تھا ، لیکن اس کے باوجود اسے فلسطینی تحریک مزاحمت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے-
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا فلسطین کی جانب سے کوئی امکان نہیں – اگر یہ معاہدہ ٹوٹ گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی- انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ اپنی مقرر ہ مدت پوری کرے گا اور اس سے فلسطین کے داخلی مسائل اور معاشی ناکہ بندی سے پیدا شدہ بحران کے حل میں مدد ملے گی-