چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران کے جوہری ری ایکٹر پر حملے کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم کا صلاح مشورہ

منگل 24-جون-2008

اسرائیلی وزیراعظم ایہو داولمرٹ نے اسرائیلی فضائیہ کے سابق صدر افیام سلع سے ملاقات کی ، اسرائیلی مصدقہ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران ایہود اولمرٹ نے ایران پر ایسے ہی حملے کے بارے میں ان کی رائے طلب کی جیساحملہ انہوں نے جون 1981ء میں عراقی جوہری ری ایکٹر پر کیاتھا-اولمرٹ —

سیلا ملاقات کی اہمیت اس لحاظ سے اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے کہ اسرائیل نے یونان کے جزیرہ کیٹ میں بہت بڑی فوجی مشق کی ہے تاکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی ریہرسل کی جاسکے – روزنامہ ’’معاریف‘‘کے کالم نگار عامر ریپاپورٹ کے تجزیے کے مطابق حال ہی میں امریکی صدارتی امید وار باراک اوباما کی جانب سے یہ بیانات  ئے ہیں کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ ایران کے خلاف اپنا دفاع اور اس سے یہ تصور ابھرا ہے کہ اسرئیل ، امریکہ سے کسی قسم کی امداد وصول کئے بغیر ایران پر حملہ کردے گا-
ریپاپورٹ نے خبردار کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو اسرائیل کے لیے مسئلہ بناکر پیش کرنا تازہ ترین ڈیویلپمنٹ ہے اور یہ اسرائیل کے مفاد میں ہے کہ ایران کے خلاف لڑائی میں امریکہ پیش قدمی کرے اور عالمی برادری کے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرلے-

 

مختصر لنک:

کاپی