پنج شنبه 01/می/2025

’’ایران پر اسرائیل کا محدود حملہ کامیاب نہیں ہوسکتا‘‘ ماہرین

بدھ 25-جون-2008

اسرائیل نے حال ہی میں ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی کے حوالے سے جنگی مشقیں کرکے خیالی دنیا میں اسے تباہ کرنے کا پورا تجربہ کیا، گو کہ جنگی مشقوں میں پچاس ایف 16 اور پچاس ایف 15 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا-
 
اس کے علاوہ ایندھن فراہم کرنے والے اور ہنگامی امداد بہم پہنچانے والے طیارے بھی مشقوں میں اپنے کرتب دکھاتے رہے- اسرائیل نے اپنی جانب سے پوری تیاری کرلی اور پورے سامان حرب و ضرب کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اسرائیل اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوسکتا ہے-

ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیل اسی کی دہائی کی عراقی ایٹمی پلانٹ کی تباہی کی تاریخ دہرانا چاہتا ہے- لیکن اس کا یہ تجربہ اب کی بار ناکام بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ اسرائیل کو اس حملے میں کئی مشکلات درپیش ہوں گی- ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات ملک کونے کونے میں بنا رکھی ہیں-
 
اس لیے ابھی تک اسرائیل کے پاس پوری معلومات بھی نہیں- اس کے علاوہ ایران اور اسرائیل کے درمیان پندرہ سو کلو میٹر کا فاصلہ ہے جس میں اسرائیلی طیاروں کی تباہی بھی یقینی امر ہے-

مختصر لنک:

کاپی