پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی وزارت انصاف نے حماس سے جنگ بندی کو غلطی قرار دیا

جمعرات 26-جون-2008

اسرائیلی وزیر انصاف و قانون نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے کی گئی جنگ بندی کو دفاعی حکمت عملی کی بدترین غلطی قرار دیا ہے-

وزیر قانون ڈانئیل اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جنگ بندی پر خاموش نہیں رہ سکتے- اس سیز فائر سے مجاہدین کو اسرائیل کے خلاف تیاری اور حملے کا مزید موقع ملے گا-
 
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی- لہذا حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرلینا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی