جی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں ترک کرنے کے لیے عالمی برادری سے تعاون کرے ۔
جاپان کے تاریخی شہر ٹوکیو میں جی ایٹ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاپان کے وزیر خارجہMasahiko Komura نے بتایا کہ جی ایٹ ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں ترک کرانے کے لیے تہران سے بات چیت اور دباؤ ڈالنے کی پالیسی اپنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایٹ ممالک ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یورینیم کی افزودگی اوراپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے لیے عالمی قوتوں سے تعاون کرے۔اس سے قبل یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو ایٹمی پروگرام ترک کرنے کے عوض اقتصادی مراعات کی پیشکش کی گئی تھی تاہم ایران نے یہ پیش کش مسترد کر دی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرا من مقاصد کے لیے ہے