پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کی سنگ باری میں چاریہودی خواتین آباد کار زخمی

پیر 4-جولائی-2022

مغربی کنارے میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران فلسطینیمظاہرین کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی خواتین آباد کار زخمی ہوئی۔ دوسر طرفقابض فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں شہریوں پر اپنے حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ مغربی کنارے میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4 آباد کارخواتین پتھراؤ کی زد میں آئیں اور آباد کاروں کی متعددگاڑیاں بستیوں کی سڑکوں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں۔

طولکرم میں آباد کاروں نے ایک معمر کسان 70 سالہمصطفیٰ فقہا کو اس وقت شدید مارا پیٹا جب وہ کفراللبد کے قصبے میں اپنی زمین پر تھااور وہ اپنے قصبے اور شوفہ گاؤں کے درمیان اپنی زمین پر کام کر رہا تھا۔

اریحا میں 25 سالہ عید نایف کعابنہ کو اسرائیلیفوجیوں نے حمرا فوجی چوکی پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

الخلیل میں قابض فوج نے بیت امر قصبے کے داخلی راستےبند کر دیے اور فوجیوں نے قصبے کے مرکزی دروازے کے قریب کچھ مکانات کی چھتوں پر چڑھکر صقر منعم ابو عیاش کے جنازے کو جانے سے روک دیا۔ جب کہ قابض فوج نے سوگواروں کوجنازہ ایک کنارے والی سڑک سے منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی