یہودی آبادکاری کو جاری رکھنے کے لیے امریکہ میں چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق نیویارک میں شروع ہونے والی مہم کے ذریعے جلیل اور نقب میں ہزاروں یہودیوں کے لیے گھر تعمیر کیے جائیں گے-
مہم کا ہدف یہودیوں کے لیے چھ کروڑ ڈالر چندہ اکٹھا کرنا ہے- مہم کا آغاز نیو یارک میں ایک بہت بڑی تقریب کے انعقاد سے کیا گیا- تقریب میں نوبل انعام یافتہ ایلی وزل اور الون بن گورین نے شرکت کی جنہوں نے منصوبے کے لیے تین کروڑ ڈالر کٹھا کرنے کا اعلان کیا- اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت بھی اتنی ہی رقم فراہم کرے گی- امداد سے ساٹھ بستیاں تعمیر کی جائیں گی-