پنج شنبه 01/می/2025

سابق اسرائیلی وزیر اعظم پر کینسر کا حملہ

پیر 30-جون-2008

سابق اسرائیلی وزیر اعظم اور اپوزیشن پارٹی ’’لیکوڈ‘‘ کے سربراہ بنیامین نیتن یاھو پر اچانک کینسر کا حملہ ہوا ہے- اسرائیلی محکمہ اطلاعات کی ویب سائٹ پر جاری ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاھو کو چند روز قبل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے-
 
ڈاکٹروں کی جانب سے حتمی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم انتہائی خطرناک قسم کے کینسر کا شکار ہیں- گو کہ ان کی موجودہ حالت اتنی خراب نہیں تاہم جس قسم کے کینسر میں وہ مبتلا ہیں وہ چند دنوں کے اندر اندر اپنے نتائج سامنے لانے شروع کردے گا-

واضح رہے کہ ایک سال قبل وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا تھا تاہم ان کی بیماری ان کے سیاسی معاملات میں رکاوٹ نہیں بن سکی-

مختصر لنک:

کاپی