امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں دفاعی تعاون کے معاہدے میں واشنگٹن نے اسرائیل کو جدید ترین اور مہلک ہتھیار بھی دے گا- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق 135 ملین ڈالر کے اس دفاعی معاہدے میں پانچ ’’لونگ باؤ اپاچی‘‘ ہیلی کاپٹر ’’کوبرا‘‘ ہیلی کاپٹر اور ’’سراب 200‘‘ نامی طیارے شامل ہیں-
معاہدے میں ایک مہلک ترین طیارہ جس کا نام ’’شرف‘‘ ہے بھی اسرائیل کو دیا جائے گا- اس جنگی طیارے کے اوپر ’’صوب وانس‘‘ نامی ایک سسٹم نصب ہوتا ہے جو نہ صرف رات کی تاریکی میں ہدف کی درست نشاندہی کرتا ہے بلکہ بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے-
اسرائیل کو یہ طیارہ دینے کا مقصد غرب اردن اور غزہ میں اسرائیل مخالف مزاحمت کاروں کی سرکوبی ہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر یہ طیارہ صرف دو برابر کی فوجوں کی آپس میں لڑائی کے لیے ہی استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ سول مزاحمت کاری کے خلاف اس کا استعمال ممنوع ہے-