نائب وزیراعظم حاییم رامون نے وزیراعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات کی اور ان سے غزہ پر فوری جوابی حملے کا مطالبہ کیا – حاییم رامون نے کہاکہ فلسطینی مزاحمتی گروپ ہمارے ساتھ یہ کھیل کھیلتے رہیں گے-
جنگ بندی کے باوجود ہمیں روزانہ ایک یاد و میزائلوں کا سامنا کرنا ہوگا- انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو متنبہ کیا کہ حماس جنگ بندی کو اپنی فوجی طاقت میں اضافے کے لیے استعمال کرے گی- وہ حزب اللہ کی طرح طاقت جمع کرے گی اور اسرائیل پر حملہ کرے گی-

اسرائیلی نائب وزیر اعظم کے موقف کی لیبر پارٹی کے سربراہ اور انفراسٹرکچر کے وزیر بنیامین الیعیزرنے بھی تائید کی- انہوں نے بھی غزہ کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا-