قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اختلافات باقی ہیں- اسرائیلی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پچھتر فیصد مطالبات مسترد کردیے ہیں-
اسرائیلی حکومت، فتح کے جنرل سیکرٹری مروان برغوثی اور عوامی محاذ برائے آزادئ فلسطین کے جنرل سیکرٹری احمد سعدات کو رہا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے- اسرائیل متعدد بچوں اور خواتین کو بھی رہا نہیں کرنا چاہتا جن کا نام حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے لسٹ میں رکھا ہے-
تاہم مصری ذرائع نے اسرائیلی مذاکرات کار مایکل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تل ابیب مذاکرات کے دوران اپنے مؤقف میں مزید لچک پیدا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس سے زیادہ حماس کو اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرنا ہوگی- اس نے ایسے مطالبات رکھے ہیں جو اسرائیل نہیں مان سکتا- دوسری جانب مصری حکام اس بات پر قائل ہیں کہ موجودہ حالات میں معاہدہ طے پانے میں اصل رکاوٹ سخت اسرائیلی شرائط ہیں-