اسرائیل کو گیس برآمد کرنے کے معاہدے کے خلاف مصر کے سیاستدانوں، ارکان پارلیمان اور ملازمین کے تنظیموں نے ملین دستخط مہم شروع کی ہے-
مصری حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو گیس برآمد کرنے کا معاہدہ کرے- مہم کے دوران ایک ملین افراد سے معاہدے کے خلاف دستخط لیے جائیں گے- مہم منتظمین نے مصری حکومت سے غزہ کے شہریوں کے لیے رفح سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مصر کو ساڑھے چار ارب ڈالر اس پٹرول کی قیمت کی مد میں ادا کرے جو اس نے 1967ء سے 1975ء کے دوران مصر سے چوری کیا ہے-

اسکندریہ جسٹس کلب کے سابق سربراہ محمود خضیری نے کہا کہ صہیونیوں کو گیس برآمد کرنا بہت بڑی خیانت ہے جس کا حساب لیا جانا چاہیے- مصری حکومت کو اس اندھیرے کا احساس نہیں جس میں غزہ کے شہری ڈوبے ہوئے ہیں- مصری پارلیمانی رکن حمدین صباحی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو گیس برآمد کرنے کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالے- انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ گیس برآمد کرنے کا معاہدہ ختم کرنے کا ہے- گیس کی قیمتوں میں تبدیلی کا نہیں-