پنج شنبه 01/می/2025

چار فریقی مشرق وسطیٰ امن مذاکرات آج جاپان میں ہونگے

بدھ 2-جولائی-2008

مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے مذاکرات جاپان کی میزبانی میں آج بدھ سے شروع ہو رہے ہیں، اسرائیل نے فلسطینی راکٹ حملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین غزہ کراسنگ پوائنٹ بند کر دیئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چار فریقی مذاکرات میں فلسطینی حکام ، اسرائیلی وزراء، شام اور جاپان کے وزیرخارجہ شرکت کریں گے مذاکرات مشرق وسطی میں قیام امن اور جاپان کی جانب سے مغربی کنارے پر زرعی انڈسٹریل پارک کی تعمیر کے تناظر میں کئے جارہے ہیں جس کی تعمیر سے فلسطینی نوجوانوں کو روز گار کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے ۔

7 سے9 جولائی کو جی ایٹ ممالک کے مشرق وسطی بارے ہونے والے اجلاس سے قبل ان مذاکرات کی خواہش کا اظہار جاپان نے کیا تھا تا کہ زرعی پارک کی تعمیر کو جی ایٹ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جا سکے اور اس حوالے سے جاپان نے2007 ء میں ایک اجلاس کی میزبانی کی تھی جس میں مغربی کنارے پر زرعی انڈسٹریل پارک کی تعمیر پر اتفاق رائے ہوا تھا ۔ جاپان نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ماہرین کا ایک وفد بھی بھیجا تھا ۔

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چاروں فریقین جیوری چیکو شہر کے قریب مغربی کنارے میں پارک کی تعمیر پر متفق ہیں جس کے ذریعے سے مقامی ایشیاء، فروٹ ، اور سبزیوں کو اردن کے راستے گلف ممالک میں برآمد کیا جائے گا ۔دریں اثناء اسرائیل نے فلسطینی راکٹ حملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین غزہ کراسنگ پوائنٹ بند کر دیئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادا رے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لارنر نے بتایا کہ یہ کراسنگ پوائنٹ فلسطین کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد جوابی ردعمل کے طور پر بند کئے گئے ہیں اوریہ کراسنگ پوائنٹ اس وقت تک بند رہیں گے جب تک راکٹ حملوں کی جوابی کارروائی کے بارے میں کوئی مزید ہدایت جاری نہیں کی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی