کل پیر کے روز قابض اسرائیلی میونسپل کونسل کے حکام نے فوج کی مدد سےمقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک گھر اور ایک نرسری کو مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکام نے بھاری مشینری کی مدد سے جبلالمکبر قصبے میں عمر فہد جعفرا کی ملکیت میں ایک مکان کو لائسنس نہ ہونے کی بنیاد پرمسمار کر دیا۔
انہی ذرائع نےبتایا کہ قابض فورسز نے مسماری کے عمل کے دوران دو نوجوانوںکو گرفتار کیا، جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
قابض فوج نے العساویہ قصبے میں ایک زرعی نرسری کو منہدم کر دیا۔ یہنرسری القدس کے باشندے رفعت طارق کی ملکیت تھی۔