بین الاقوامی سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق دنیا کے آدھے سے زائد افراد نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو فعال کردار ادا کرناچاہیے- سروے میں شریک 58 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت غیر جانبدار رہے جبکہ بیس فیصد فلسطینی عوام اور سات فیصد اسرائیل کی حمایت کی خواہش رکھتے ہیں-
یہ سروے 18 ممالک کے شہریوں کے درمیان کیا گیا جو ورلڈ پبلک اوپینئین نیٹ کی جانب سے کیا گیا- سروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کی رائے میں اسرائیل منفی کردار ادا کررہا ہے- پچھتر فیصد امریکیوں، 74 فیصد کوریین اور 66 فیصد فرانسیسیوں کے نزدیک فلسطینیوں کا کردار منفی ہے- 75 فیصد فلسطینیوں، 63 مصریوں، 49 فیصد انڈونیشین اور 46 فیصد بحرینیوں نے فلسطینی کردار کو مثبت قرار دیا ہے-

بارہ اقوام کے خیال میں امریکہ مطلوبہ کردار ادا نہیں کررہا- صرف 44 فیصد امریکیوں کے نزدیک ان کا ملک مطلوبہ کردار ادا کررہا ہے جبکہ 56 فیصد امریکیوں کے نزدیک ان کا ملک مطلوبہ کردار ادا نہیں کررہا-